ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اسرائیلی قید سے رہا سابق سینیٹر مشتاق احمد کا پاکستان پہنچنے پر والہانہ استقبال

09 اکتوبر, 2025 16:36

غزہ امداد لے کر جانے والے انسانی حقوق کے کارکنوں میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرئیل کی قید سے رہائی کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔

اردن سے اسلام آباد پہچنے پر پہلے سے موجود عوام کی بڑی تعداد نے ان کا شان دار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے۔

استقبال کے لیے آئے افراد کے ہاتھوں میں فلسطینی  پرچم موجود تھے جب کہ مشتاق احمد خان نے گلے میں فلسطین کا کفیہ بھی پہن رکھا تھا۔

غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں دیگر سماجی کارکنوں کے ساتھ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی موجود تھے۔

اسرائیل فورسز کے حملے دیگر افراد کی طرح انھیں بھی حراست میں بدنام زمانہ جیل میں رکھا جہاں انہیں ہراساں کیا گیا اور کتے بھی چھوڑے گئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔