پاکستان تحریک انصاف میں علی گنڈاپور کے بعد بڑی تبدیلیوں کا امکان

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے ناراض 5 امیدواروں میں سے 4 کا سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: ذرائع کے جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں بڑی تبدیلیاں متوقع ظاہر کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے بعد مرکزی قیادت میں بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، جنید اکبر کو نگراں چیئرمین پی ٹی آئی بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، شیخ وقاص اکرم کی جگہ رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات لگانے کا امکان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.