ب فارم گھر بیٹھے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ مکمل طریقہ جانیں

How to Get a B-Form from Home? Learn the Complete Procedure
اگر آپ کے بچے کا ’ب‘ فارم بن چکا ہے تو آپ کو نادرا کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک آسان حل متعارف کروا دیا ہے۔
نادرا کے مطابق اگر پاک آئی ڈی ایپ پر ’ب فارم‘ کی درخواست جمع کروائی جائے تو اسے موبائل ایپ کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ فارم بننے کے بعد صارفین کو ایک ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کی جاتی ہے، جس کے ذریعے وہ پی ڈی ایف آئیکن پر کلک کر کے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) اپنے موبائل والٹ میں حاصل کر سکتے ہیں اور جب چاہیں اس کا پرنٹ بھی لے سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں، نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن کا نیا ورژن 5.0.4 جاری کیا ہے، جو شہریوں کو موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے نادرا کے دفاتر جانے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔ موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے صارفین کو ایپ کے پروفائل سیٹنگز میں جا کر موبائل ایڈٹ کا آپشن استعمال کرنا ہوگا، اور نمبر داخل کرنے کے بعد او ٹی پی کے ذریعے تصدیق کرنی ہوگی۔
فعال موبائل نمبر اپنے نادرا پروفائل سے منسلک کرنے سے شہری اپنے شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن اور دیگر خدمات کے بارے میں فوری اطلاعات حاصل کر سکتے ہیں، جس سے ان کی سہولت اور تحفظ میں اضافہ ہوتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.