جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کا اندرونی احوال جی ٹی وی سامنے لے آیا

09 اکتوبر, 2025 09:56

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین پارٹی کے اندرونی اختلافات، گروپ بندی اور علیمہ خان کی مداخلت سے سخت پریشان تھے۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین نے کچھ دن پہلے بانی چیئرمین سے ملاقات کی تھی تاکہ اپنی شکایات براہ راست ان تک پہنچا سکیں۔ تاہم پارٹی چیئرمین کے قریبی رہنما بیرسٹر گوہر نے انہیں اس قدم سے باز رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ علی امین نے مشورہ نہ مانا اور براہِ راست ملاقات کی جو ان کے لیے مہنگی ثابت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین نے ملاقات کے دوران علی امین کو پارٹی پالیسیوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن علی امین نے علیمہ خان کے معاملات پر کھل کر بات کی، جس پر چیئرمین نے ناراضی ظاہر کی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ علی امین کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ تین دن پہلے ہی طے کر لیا گیا تھا۔ پارٹی کے قانونی مشیر سلمان اکرم راجہ نے علی امین کے ایک ویڈیو بیان کے بعد بانی چیئرمین کو تفصیلی بریفنگ دی۔

باخبر ذرائع کے مطابق مشال یوسف زئی، بیرسٹر سیف اور علی ظفر نے بھی بانی چیئرمین کو منانے کی کوشش کی، مگر فیصلہ برقرار رہا۔

اندرونی اختلافات اور قیادت سے عدم اعتماد کے باعث علی امین گنڈاپور نے آخرکار استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

پارٹی کے قریبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ علی امین کو اتحادیوں کے اثرورسوخ اور اندرونی سیاست سے شدید دباؤ کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔