ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل، میجر سبطین شہید

Security Forces Operation in Dera Ismail Khan: 7 Militants Killed, Major Sibtain Martyred
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈی آئی خان میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر شہید ہو گئے، شہید میجر سبطین حیدر کا تعلق کوئٹہ سے تھا، میجر سبطین حیدر نے بہادری سے دستے کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد ہوا، ہلاک دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.