ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

"فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے دشمن کو شکست دی”

09 اکتوبر, 2025 17:57

اسلام آباد: پیپلزپارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے دشمن کو شکست دی۔

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں راجہ پرویز اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے زخم اپنے سینے پر برداشت کیے ہیں، پاکستان میں جو بھی دہشتگردی ہورہی ہے اس کے پیچھے بھارت ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ بھارت دہشتگردی کا بہانہ بناکر پاکستان پر حملہ آور ہوا، کچھ لوگ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل کر پروپیگنڈا کرتے ہیں، جب ہم رات کو سورہے ہوتے ہیں تو جوان ملک کی حفاظت کررہے ہوتے ہیں، پاکستانی قوم کوکوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، کوئی دہشتگرد ڈرا نہیں سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔