جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

حکومتِ سندھ نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کے لیے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو نامزد کردیا

10 اکتوبر, 2025 09:21

کراچی: حکومت سندھ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کے انعقاد کے لیے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو نامزد کر دیا ہے، امتحان 26 اکتوبر کو ملک کے 9 شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق امیدواروں کو صبح ساڑھے 6 بجے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ داخلے کے وقت اصل شناختی دستاویز دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

امیدوار اپنی ایڈمٹ سلپ ایس ایل آئی پی پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کریں گے، امتحان کے دوران موبائل فون، اسمارٹ واچ اور دیگر الیکٹرانک گیجٹس لانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

ایس ٹی ایس کی جانب سے امتحان کے لیے تمام ضروری سامان فراہم کیا جائے گا تاکہ شفاف اور منظم انداز میں ٹیسٹ کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔