مسلح جتھے راستے میں توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

Armed groups are vandalizing the road and damaging property, says DIG Operations Lahore
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ مسلح جتھے را ستے میں توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں، ریاست پاکستان اور شہریوں کے مفاد کے لیے پولیس کام کرتی رہے گی۔
انھوں نے کہا کہ بات چیت کے یے ہر وقت حاضر ہیں، پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے ایک مذہبی جماعت لاہور میں پرتشدد احتجاج کررہی ہے ملک جب بھی ترقی کرتاہے پرتشدد گروہ سڑکوں پر آجاتاہے۔
محمدفیصل کامران نے کہا کہ مذہبی جماعت سے بات چیت کی کوشش کی ہم نے کسی بھی موقع پربات چیت کے دروازے بند نہیں کیے۔
تشددکے واقعات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ لاہور پولیس کے112جوان زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں کئی پولیس اہلکار ابھی تک لاپتا ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.