ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید؛ آئی ایس پی آر

5 terrorists killed, 6 martyred in attack on police training school in DI Khan
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر بھارتی اسپانسرڈ خوارجیوں نے حملہ کیا جسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنادیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر بھارتی اسپانسرڈ خوارجیوں نے حملہ کیا جسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنادیا، حملہ آوروں نے ناکامی پر بارود سے بھری گاڑی گیٹ سے ٹکرادی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مرکزی دروازے پر 3 خارجیوں کو ہلاک کیا، سیکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو عمارت میں گھیر کر ہلاک کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں 12 پولیس اہلکار اور ایک شہری بھی زخمی ہوا، خوارج نے اسکول کمپلیکس کی مسجد پر حملہ کرکے مقدس مقام کی بے حرمتی کی، خوارج نے امام مسجد کو بھی سفاکی سے شہید کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، حملے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، شہداء کی قربانیاں ملکی دفاع کے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.