لاہور: معروف گینگسٹر طیفی بٹ پولیس حراست میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور: معروف گینگسٹر طیفی بٹ پولیس حراست میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
لاہور: پنجاب کے معروف گینگسٹر طیفی بٹ پولیس حراست کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، واقعہ آج صبح رحیم یار خان کے نواحی علاقے احمدپور لمہ روڈ پر پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق طیفی بٹ کو امیر بالاج قتل کیس میں تفتیش کے لیے دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا، اسے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں اچانک اس کے دو ساتھیوں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں طیفی بٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے، اور ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ طیفی بٹ کا اصل نام خواجہ تعریف گلشن تھا، اور وہ لاہور کے ایک بدنام گینگ نیٹ ورک سے تعلق رکھتا تھا، وہ گزشتہ کئی برسوں سے سنگین جرائم، قبضہ مافیا، بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طیفی بٹ کی ہلاکت سے پنجاب میں سرگرم شہری مافیا نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا لگا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.