ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

11 اکتوبر, 2025 13:54

نادرا نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی سہولت فراہم کردی ہے۔

 اب اوورسیز پاکستانی اپنے ملکوں میں قائم قونصل خانوں میں بنائے گئے نئے نادرا کاؤنٹرز سے مختلف خدمات حاصل کر سکیں گے۔ یہ کاؤنٹرز کینیڈا کے مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کے میلان، بحرین کے مناما اور اردن کے عمان میں فعال کر دیے گئے ہیں۔

 مزید برآں، روم میں بھی جلد نیا نادرا کاؤنٹر شروع ہونے والا ہے۔ ان مراکز پر پاکستانی شہری شناختی کارڈ، دستاویزات کی تصدیق اور دیگر اہم خدمات باآسانی لے سکتے ہیں۔

 اس کے ساتھ ہی نادرا نے خاندانی ریکارڈ کے تحفظ کے لیے ایک جدید نظام بھی متعارف کرایا ہے۔ اس نظام کے ذریعے ہر پاکستانی اپنے خاندانی ریکارڈ کی تصدیق کر سکتا ہے کہ کہیں اس میں کوئی غیر متعلقہ فرد شامل تو نہیں ہو گیا۔

 نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے بتایا کہ خاندانی ریکارڈ میں غیر متعلقہ فرد کے شامل ہونے کی تین بنیادی وجوہات ہوتی ہیں: جان بوجھ کر شامل کرنا، دھوکہ یا رقم کے ذریعے شامل کرنا یا غلطی سے اندراج ہو جانا۔

پہلے شہریوں کو اپنی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) حاصل کرنے کے لیے نادرا دفتر جانا پڑتا تھا اور درخواست دینی پڑتی تھی، مگر اب نیا نظام فیس کے بغیر فوری طور پر یہ سہولت فراہم کرتا ہے۔

مزید یہ کہ اگر آپ کے موبائل میں پاک آئی ڈی (Pak-ID) ایپ موجود ہے تو آپ گھر بیٹھے اپنے پورے خاندانی ریکارڈ کی جانچ کر سکتے ہیں۔ اس سے نہ لائن میں لگنا پڑے گا، نہ دفتر جانا ہوگا اور نہ ہی کوئی اضافی فیس دینی پڑے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔