کسی بھی احتجاجی جتھے کو شہروں پر حملے کی اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی

کسی بھی احتجاجی جتھے کو شہروں پر حملے کی اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی بھی احتجاجی جتھے کو شہروں پر حملے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے فیض آباد اور آس پاس کے علاقوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں سے ملاقات کی، ان سے مصافحہ کیا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔
انہوں نے اہلکاروں کی سہولیات، کھانے پینے اور ڈیوٹی کے دوران ضروری انتظامات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں، آئی جی اسلام آباد کو ہدایت دی گئی کہ ڈیوٹی پر موجود ہر اہلکار کا مکمل خیال رکھا جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اہلکار پاکستان کے سچے سپاہی ہیں اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے میں ان کا کردار بہت اہم ہے، کسی جتھے کو اسلام آباد یا کسی بھی دوسرے شہر میں چڑھائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
دورے کے موقع پر آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.