اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پاکستان کا بھارت ،افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار

11 اکتوبر, 2025 23:40

بھارت اور افغانستان میں دوریاں مٹںے کےساتھ قربت بڑھنے لگی۔

ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا یواین قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مشترکہ اعلامیہ کشمیریوں کی قربانیوں اور احساسات سے لاتعلقی کا مظہر ہے، افغان نگران وزیرِ خارجہ کا دہشت گردی سے متعلق بیان بھی مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں کے شواہد متعدد بار فراہم کیے، دہشت گردی کی ذمے داری پاکستان پر ڈالنے سے افغان حکومت اپنی ذمے داریوں سے بری نہیں ہو سکتی۔

بیان کے مطابق اسلام آباد:پاکستان نے 4دہائیوں سے تقریباً 40لاکھ افغان باشندوں کی میزبانی کی افغانستان میں امن کی بحالی کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا وقت آ گیا ہے

پاکستان افغان شہریوں کو علاج اور تعلیم کے لیے ویزے بھی جاری کر رہا ہے، پاکستان اسلامی بھائی چارے اور ہمسائیگی کے جذبے کے تحت افغان عوام کی انسانی مدد جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاکستان نے تجارت، معیشت اور رابطوں میں افغانستان کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی حکومت پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔