پاکستان کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں صرف دہشتگردوں کے خلاف ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں صرف دہشتگردوں کے خلاف ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں صرف دہشتگردوں کے خلاف ہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتا ہے، یہ کارروائیاں مکمل احتیاط اور درست معلومات کی بنیاد پر انجام دی جاتی ہیں تاکہ کسی بے گناہ کو نقصان نہ پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے واحد درخواست ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں موجود ہیں، اس کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ بات چیت اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا حالیہ بیان “Enough is Enough” پاکستان کے عزم اور سنجیدگی کی واضح علامت ہے، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، مگر اب وقت آ گیا ہے کہ افغانستان بھی اپنی ذمہ داری نبھائے، سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی افغانستان کے ساتھ امن کے لیے کئی بار رابطے کیے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات تاریخی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں، لیکن دہشت گردی ان تعلقات کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردوں کے استعمال سے محفوظ رکھے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے، پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.