اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

فلسطینی مٹھائی کھارہے ہیں اور ہم احتجاج کررہے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

11 اکتوبر, 2025 22:43

وزیردفاع خواجہ آصف نے مذہبی جماعت کے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غ ز ہ میں جنگ بند ہوگئی تو جی ٹی روڈ پر فلسطینیوں سے محبت کرنے والوں نے جلوس نکال کراسلام آباد پرچڑھائی کردی۔

"ایکس” پر بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 2 سال سے غزہ کے باسیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے تھے، بچے قتل ہورہے تھے دنیا میں لوگ احتجاج کر رہے تھے، جن میں بڑی تعداد غیر مسلم ممالک کے باسیوں کی بھی تھی۔

انھوں نے طنزاً کہا کہ پاکستان میں بعض فلسطین پر جان قربان کرنے کے خواہش مندوں کو شاید اطلاع نہیں تھی کہ اب جنگ بندی ہو چکی ہے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور ح م ا س نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ زیادتی ہے کہ ان کو بتایا نہیں جا رہا کہ لڑائی مک گئی اے، تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او؟ گھر جاؤ۔ فلسطینی مٹھائی کھا رہے ہیں اور ہم احتجاج کر رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔