اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

غزہ کے امن کے معاملے پر مذہبی جماعت کا رویہ حیران کن ہے

11 اکتوبر, 2025 22:33

حکومتی ذرائع کے مطابق غزہ کے امن کے معاملے پر مذہبی جماعت کا رویہ حیران کن ہے۔

 

مذہبی جماعت نے سرکاری املاک اور پولیس کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی پرتشدد احتجاج کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں، مریض اسپتال پہنچنے سے قاصر ہوئے تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کو مشکلات ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق شرپسند جتھے کے تشدد سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جب کہ فلسطین سمیت تمام اسلامی ممالک غزہ امن معاہدے پر متفق اور خوشیاں منارہے ہیں۔

شرپسند جتھے کے بے منطق احتجاج سے عوام پر اس کی حقیقت آشکار ہوگئی۔

شہریوں کے مطابق اسلام مذہبی، لسانی یاصوبائی بنیادوں پر شرپسندوں کی اجازت نہیں دیتا غزہ امن معاہدے کے خلاف سڑکوں  پر نکلنا غیرملکی آقاؤں کے ہاتھوں میں کھیلنے کاثبوت ہے۔

انتشاری ٹولے کایہ نام نہاد احتجاج سراسر فساد فی الارض ہے، بلاجواز احتجاج سے یہ بات عیاں ہوگئی پرتشدد جتھہ کسی بیرونی ایجنڈے پر کام کررہاہے، جب بھی ملک معاشی استحکام کی طرف بڑھتاہے،فسادی ٹولہ پھر متحرک ہوجاتاہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔