وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول

Resignation of K-P Chief Minister Ali Amin Gandapur received at Governor House
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج دوپہر ڈھائی بجے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا۔
اس حوالے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئین اور متعلقہ قوانین کے مطابق استعفے کی جانچ پڑتال کی جائے گی، علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ آئینی طریقہ کار کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضوں کے بعد استعفے پر کارروائی کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.