ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

سعودی عرب مسلم امہ کیلئے مثالی حیثیت رکھتا ہے، مریم نواز

11 اکتوبر, 2025 16:43

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مسلم امہ کیلئے مثالی حیثیت رکھتا ہے۔

  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی بزنس کونسل کے خصوصی وفد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی کاروباری وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتی ہوں، سعودی وفد کی پاکستان آمد باعث فخر ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بھائی چارے کا رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کو عوام نے بہت سراہا، ہر مشکل میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، پنجاب حکومت جدید خطوط پر کام کررہی ہے، مشرف کے دور میں جلا وطنی کے7سال جدہ میں گزارے۔

   وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں مہیا کررہے ہیں، سعودی عرب مسلم امہ کیلئے مثالی حیثیت رکھتا ہے، مکہ اور مدینہ کی پاسبانی کی ذمہ داری پاکستان کیلئے اعزاز ہے، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت پر لے جائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔