ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پشاور میں متنی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

11 اکتوبر, 2025 13:00

پشاور: متنی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے، حملہ آوروں نے رات گئے پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس نے حملے کی نوعیت اور دہشت گردوں کی شناخت سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔