ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

افغان مہاجرین کی باوقار وطن واپسی، حکومتِ پاکستان کا انسانی ہمدردی پر مبنی تاریخی اقدام

11 اکتوبر, 2025 10:30

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی باعزت اور منظم وطن واپسی کا عمل جاری ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ہم آہنگی سے افغان خاندانوں کی واپسی کو شفاف اور مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایف سی اور سول انتظامیہ کے اہلکار وطن واپسی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ خوراک، رہنمائی اور سامان کی ترسیل سمیت تمام مراحل میں مہاجرین کی مدد کی جا رہی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ وہ کسی دباؤ کے بغیر اپنی مرضی سے وطن واپس جا رہے ہیں، حکومتِ پاکستان اور ایف سی اہلکاروں نے بھرپور تعاون فراہم کیا اور ہمیں ہماری خواہش کے مطابق تمام سہولیات مہیا کی گئیں۔

ایک افغان مہاجر نے کہا کہ "ہم نے پاکستان میں 40 سال بہترین وقت گزارا، یہاں ہمیں ہمیشہ اپنائیت ملی، کبھی اجنبی نہیں سمجھا گیا۔”

ایک اور مہاجر نے بتایا کہ "پاکستان اور اس کے اداروں نے وطن واپسی کے عمل کو عزت دار اور منظم انداز میں ممکن بنایا، جس پر ہم بے حد مشکور ہیں۔”

حکام کے مطابق حکومت ہر ممکن حد تک افغان مہاجرین کی سرحد تک رہنمائی، خوراک اور ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے عالمی سطح پر افغان مہاجرین کی پروقار وطن واپسی کی مثال قائم کر دی ہے، جو انسانی ہمدردی اور علاقائی تعاون کی بہترین مثال ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔