9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

Will there be a public holiday on November 9 or not? Big news has come
9 نومبر کو عام تعطیل سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
حکومت پاکستان نے سال 2025 کے لیے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
سال 2025 کیلئے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو چھٹی ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں سال 2025 کی پہلی عام تعطیل 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوئی، جبکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل دی گئی۔ یکم مئی کو یوم مزدور کی مناسبت سے چھٹی ہوئی اور 28 مئی کو بھی یوم تکبیر کی عام تعطیل دی گئی۔
عید الفطر کی تین چھٹیاں 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک دی گئیں۔ جبکہ عید الاضحیٰ کے موقع پر 7 سے 9 جون تک تین دن کی چھٹیاں ہوں گی۔ اس کے علاوہ 5 اور 6 جولائی کو محرم کے موقع پر عاشورہ کی چھٹیاں ہوئیں۔ جشن آزادی پاکستان 14 اگست کو منایا گیا اور اس دن بھی ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ 6 ستمبر کو عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر بھی چھٹی دی گئی۔
سال کے آخر میں یوم قائداعظم اور کرسمس کی چھٹیاں شامل ہیں، تاہم 26 دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کو تعطیل دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اسلامی تعطیلات چاند کی رویت کے مطابق متعین کی جائیں گی، جس کے لیے الگ سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.