اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ایف بی آر نے شادیوں پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

12 اکتوبر, 2025 13:37

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس میں مزید اضافہ کر دیا۔ ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی میں 19 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سال 2025 میں شادیوں سے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی 2 ارب 2 کروڑ روپے رہی، جب کہ گزشتہ مالی سال میں یہ وصولی 1 ارب 70 کروڑ روپے تھی۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 50 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، اور اس اضافے کی بڑی وجہ سخت نگرانی اور نئے اقدامات ہیں۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے شادی ہالز، مارکیز اور ہوٹلوں سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ریسٹورنٹس، کلبز اور کمیونٹی سینٹرز میں ہونے والی تقریبات پر بھی ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جو افراد ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں شامل ہیں، ان پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، جبکہ نان فائلرز پر شادیوں پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔