اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

لاہور میں مذہبی جماعت کے ساتھ مذاکرات جاری، اہم پیش رفت کا امکان

12 اکتوبر, 2025 17:02

لاہور: مذہبی جماعت کے ساتھ مذاکرات کے لیے رانا ثنا اللہ، حافظ طاہر اشرفی اور خواجہ سلمان رفیق متحرک ہوگئے۔

تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری بریک تھرو کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ابتدائی مثبت پیش رفت تحریک لبیک کی طرف سے احتجاج ختم کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی تک تحریک لیبیک مریدکے سے آگے نہیں بڑھے گی حکومت کی جانب سے معاملات کو مثبت انداز میں حل کرنے کی کوشش جاری رہیں گی۔

حکومت کی طرف سے کوشش کی جا رہی ہے کہ معاملات کو جلد سے جلد احسن طریقے حل کیا جائے، انارکی اور لڑائی جھگڑے سے بچاؤ میں ہی سب کی بچت ہے دونوں طرف سے مثبت ردعمل کا اظہار یقینی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔