پاک افغان بارڈر پر پاکستان کا طالبان کی جارحیت پر منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیج

اسلام آباد: پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیج سامنے آگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بڑی اور اہم کامیابی میں خارجی سہولت کار عصمت اللہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے شاندار مناظرسامنے آگئے۔
پاکستان فوج کی جوابی کارروائی میں سپین بولدک سیکٹر، افغانستان میں واقع افغان طالبان کے سب سے اہم عصمت اللہ کرار کیمپ کو متعدد اسٹرائیکس میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
فوٹج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھی۔
فوٹج میں متعدد اسٹرائیکس کے بعد مکمل تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی کے بعد طالبان ریجیم میں سخت پریشانی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.