اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پاک افغان سرحدی لڑائی، 23 جوان شہید، 200 سے زائد طالبان اور دہشت گردہلاک، ترجمان پاک فوج

12 اکتوبر, 2025 16:04

ترجمان پاک فوج نے کل سے اب تک پاک افغان سرحد پر کشیدگی پر اعداد و شمار جاری کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق 11اور 12اکتوبر کی شب، افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال پاکستان کی سرحد پر حملہ کیا۔

پاکستان کی مسلح افواج نے خودِ دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے پورے سرحدی علاقے میں حملہ ناکام بنایا، متعدد کیمپ اور پوسٹس تباہ کیں اور عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے پر 21 افغان مقامات پر کنٹرول حاصل کیا اور کئی تربیتی کیمپ بند کر دیے گئے۔

 

اس آپریشن میں پاکستانی جوانوں نے بہادری دکھائی 23 جوان شہید اور 29زخمی ہوئے۔ 200 سے زائد طالبان اور متعلقہ دہشت گرد ہلاک یا غیر فعال کیے گئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کا دفاع مسلسل جاری رکھے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔