پاک فوج کا 19 چیک پوسٹوں پرقبضہ، سیکیورٹی پوسٹوں پرقومی پرچم لہرادیا، متعدد افغان ہلاک اور فرار

pakistan-army-captures-19-check-posts-hoists-national-flag-on-security-posts-several-afghans-killed-and-flee
افغانستان کی طرف سے پاک افغان بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بہادر افواج نے دشمن کو چوکیاں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
رات سے اب تک پاکستانی فورسزکی بھر پور جوابی کارروائی سے متعددافغان فوجی ہلاک ہوگئے، بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کرانا بھی تھا۔
پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ پاکستان نے فضائی وسائل اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا داعش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ہوگئیں، درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجیوں کی مدد کرنے والی اور پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والی افغان پوسٹوں کو ہی نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےافغان دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کر دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ تباہ کر دی جبکہ پاکستانی فورسز نے خرلاچی سیکٹر میں افغانی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرّم ایجنسی میں بھی افغان فورسز کی ایک اور چوکی تباہ کر دی گئی جبکہ پاکستانی فورسز نے افغان جنڈوسر پوسٹ بھی تباہ کر دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کو خارجیوں اور افغان فورسز کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے۔ موثر فائر سے کھرچر فورٹ مکمل تباہ کر دی گئی ہے۔کھرچر فورٹ فتنہ الخوارج کا مرکز تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موثر فائر سے لیو بنداور قلعہ عبداللہ سیکٹر میں افغانی پوسٹ مکمل تباہ کردی گئی ہے۔ کنڑ میں بھی افغان پوسٹ تباہ کی گئی جس کے بعد افغان فوجی پوسٹ پر لاشیں چھوڑ کے بھاگ گئے۔ طالبان فورسز کے منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈکوارٹر پر کامیاب اسٹرائیک کی اور اسے مکمل تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان فورسز کے درانی کیمپ 2 پرکامیاب اسٹرائیک کی اورکیمپ مکمل تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق درانی کیمپ 2 میں 50 سے زائد طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔
پاکستان نے طالبان فورسز کے غزنالی ہیڈ کوارٹر نوشکی سیکٹر کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں درجنوں طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
چاغی میں بھی پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان دہشت گردوں پر وار کیے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی چیک پوسٹیں تباہ بھی ہوگئیں۔
پاک فوج کی جانب سے بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں جس کے بعد افغانستان نے پاکستان سےبھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں کر دیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.