پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھرپور جواب

Pakistan Army gives strong response to unprovoked firing by Afghanistan on Pak-Afghan border
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے موثر اور شدید جوابی کاروائی سے متعدد افغان فوجی ہلاک اور خارجی تشکیلیں تتر بتر ہوگئیں۔
افغان پوسٹیں خارجیوں کو کور فائر دینے میں ناکام ہوگئیں۔ متعدد افغان پوسٹوں اور خارجیوں کی تشکیلوں کو بھی بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
انٹرم افغان حکومت کی سر پرستی میں چلنے والے افغانستان کے اندر خوارج اور داعش کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ داعش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کے اُن ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جو داعش اور فتنہ الخوارج کو پناہ دیتے رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.