اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

اسلام آبادمیں مذہبی جماعت کا احتجاج، پنڈی میں راستے کھل گئے، موبائل انٹرنیٹ جزوی بحال

12 اکتوبر, 2025 13:21

لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راول پنڈی میں بند کی گئی سڑکوں میں سے کچھ کو کھول دیا گیا۔

احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راول پنڈی کی شاہراہوں پر تاحال کنٹینرز موجود ہیں عوامی مشکلات کے پیش نظر جڑواں شہروں کی کچھ اہم سڑکوں کو جزوی طور پر کھولا گیا ہے۔

راولپنڈی میں اندرون شہر رہائشی علاقوں میں جانے والے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے اور مری روڈ سے ملحقہ علاقوں کی گلیوں سے رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں۔

اسلام آباد ایکسپریس وے اور نائنتھ ایونیو سے ڈبل روڈ کو ملانے والا راستہ بھی جزوی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا انٹرجیکشن پروجیکشن روڈ اور راول پنڈی، اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج تاحال سیل ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم 2 موٹروے لاہور تا اسلام آباد ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے اور ٹریفک کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

ٹریفک پولیس نے راستوں کے حوالے سے نیا پلان جاری کرتے ہوئے بتایاکہ راول پنڈی کے43 مقامات میں سے 6 کو مکمل اور 35 مقامات کوجزوی طور پرکھول دیا گیا ہے۔

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس اور لوکل ٹرانسپورٹ تاحال بند ہے جس کے باعث ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔