وزیر داخلہ کا جان قربان کرنے والے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت

Pakistan Army hoists Pakistani flag after capturing Afghan post
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جان قربان کرنے والے 23 بہادر سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام کیا جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیر داخہ کا کہنا تھا کہ دلیر سپوتوں نے جانیں وطن پر نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی، فورسز نے افغان طالبان اوربھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کومنہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور دہشتگردوں کو ہلاک کیا، مذموم عزائم خاک میں ملانے والے سکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔
پاکستان پر زندگیاں نچھاور کرنے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.