ہم نے چھپے ہوئے دشمن کو ٹھکانے لگایا اور منہ توڑ جواب دیا، رانا ثنا اللہ

We eliminated the hidden enemy and gave a befitting reply, Rana Sanaullah
وزیراعظم کے مشیر و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا انھوں نے تمام تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان پر سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔
فیصل آباد میں اہم موضوعات پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ مودی کے آپریشن سندور کے آلہ کار کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں فعال تھے، ہمسایہ ملک کو بار بار تنبیہ کی گئی کہ آپ کو پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے پوری طرح تیار تھیں، جو ٹھکانے پاکستان کے خلاف آپریٹ ہوتے تھے ان کو مسلح افواج نے تباہ کیا، پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا ہے، پوری قوم کو خود پر ناز اور فخر کرنے کا موقع ملا۔ فیلڈمارشل کی لیڈرشپ میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا
معرکہ حق میں بھی فیلڈمارشل کی جرات مندانہ پالیسی کی وجہ سے قوم کو سر فخر سے بلند کرنے کا موقع ملا، قوم مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی جرات پر ناز کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یوم آزادی پر کہا تھا آئیں میثاق پاکستان پر اکٹھے ہوجائیں، آج ہم نے چھپے ہوئے دشمن کو ٹھکانے لگایا اور منہ توڑ جواب دیا، آج ہمیں داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں، قائدین اور پارلیمنٹیرینز کو دعوت دیتا ہوں آئیں اور میثاق پاکستان پر سرجوڑ کر بیٹھیں۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ جو مسلح افواج نے کل کارروائی کی وہ وقت کی ضرورت تھی، افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا، جس موثر انداز سے جواب دیا گیا ایسے ہی بنتا تھا، اس موقع پر سیاسی قیادت کو بھی لبیک کہنا چاہیے، تمام جماعتوں کی سیاسی قیادت کو اپنی ذمے داری پوری کرنی چاہیے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایک مذہبی جماعت غزہ مارچ کے نام پر مارچ کر رہی ہے، اس جماعت کے انتہائی سینئر رہنما سے میرا رابطہ ہوا، مولانا فضل الرحمان سے بھی میری اس احتجاج کے حوالے سے بات ہوئی، خواجہ سعد رفیق، مولانا طاہر محمود اشرفی اور سب نے اس احتجاج پر تشویش کا اظہار کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.