افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید جوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

راولپنڈی: گزشتہ روز افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید جوانوں کی نمازجنازہ آج ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نمازجنازہ میں شرکت کی جبکہ وفاقی وزراء، گورنر خیبر پختونخوا، سول و عسکری حکام اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قوم ان شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے، افغان حکومت کی بزدلانہ اور غدارانہ جارحیت ناکام بنائی گئی۔
بیان کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک فوج کے شہدا کو قوم کا ہیروقرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کیں،افغان رجیم کی بزدلانہ اورغدارانہ جارحیت کو پاکستانی افواج نے ناکام بنایا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے دہشتگردی کا بھرپور جواب دیاجائے گا، افواج پاکستان قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ ہر جارحیت کوناکام بنائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر جھڑپوں میں شہید 12شہدا کی نمازجنازہ ادا کی گئی جبکہ نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
شہدا نے افغان رجیم کی بزدلانہ جارحیت کیخلاف دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، شہدا نے 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب مادر وطن کے دفاع میں جانیں قربان کیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.