منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، کے پی کی صورتحال پر گفتگو

13 اکتوبر, 2025 20:41

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیراحسن اقبال، امیرمقام، اعظم نذیرتارڑ شریک تھے۔

 جی ٹی وی نیوز کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کے پی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی قرار دے دیا۔

ملاقات میں اتفاق ہوا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی عمل ہے جسے قبول نہیں کیاجاسکتا، اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مسترد کرتی ہیں۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ عدالت سے توقع ہے متنازع پارلیمانی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔