پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پاک فوج نے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول مشقوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

13 اکتوبر, 2025 10:55

پاکستان آرمی کی ٹیم نے ویلز (برطانیہ) میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والی بین الاقوامی فوجی مشق “ایکسسرسائز کیمبرین پٹرول 2025” میں گولڈ میڈل جیت لیا، اس سال یہ عالمی مشق اپنی 66 ویں سالگرہ منا رہی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ مشق اپنی سخت اور پیشہ ورانہ نوعیت کے باعث دنیا بھر میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے، جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کو دشوار گزار اور ناہموار علاقوں میں 48 گھنٹوں کے دوران 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے متعدد عسکری و تکنیکی فرائض انجام دینا ہوتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سال 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا، ان میں سے پاکستان آرمی کی ٹیم جس کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی، نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی پوری قوم اور پاکستان آرمی کے لیے باعثِ فخر ہے، پاکستان آرمی اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ تربیت کے معیار کے لیے دنیا بھر میں جانی جاتی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کا پرچم بلند رکھا ہے اور آئندہ بھی اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کرتی رہے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔