وزیر اعظم شہبازشریف کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی جبکہ ملاقات میں بحرین کے فرمانروا بھی شریک تھے۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمدبن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے سیاسی اور سفارتی محاذ پر تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے غزہ کے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اظہاراطمینان کیا ہے جبکہ امن معاہدے کو خطے میں امن اور فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ قرار دیا گیا۔
آذربائیجان، آرمینیا امن معاہدے کے بعد کی یادگار تصویر سامنے آگئی جبکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ تصویر میں وزیراعظم شہبازشریف موجود ہیں، شہبازشریف صدر آذربائیجان اور وزیراعظم آرمینیا کے درمیان کھڑے ہیں۔
تصویر عالمی سیاست میں پاکستان کے مقام کی عکاسی کرتی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی دونوں رہنماؤں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی۔
شہبازشریف نے تاریخی امن معاہدے پر دونوں رہنماؤں کو مبارک باد دی، غزہ امن معاہدے سمیت علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









