منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پی ٹی سی ایل کی زیرسمندرکیبل کی مرمت شروع، کب سے کب تک سروس متاثر رہے گی؟

13 اکتوبر, 2025 23:14

پی ٹی سی ایل  نے زیر سمندر کیبلز کی درستی سے صارفین کو آگاہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے دی گئی اطلاع کے مطابق پی ٹی سی ایل نے زیرسمندر ایک کیبل کی مرمت اور متاثرہ حصوں کی تبدیلی کا پلان تشکیل دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایک بین الاقوامی کیبل کنسورشیم متاثرہ نظام میں خراب ریپیٹر کی مرمت کرے گا۔ یہ تکنیکی سرگرمی منگل کی صبح 11 بجے (پاکستان معیاری وقت) شروع ہوگی اور اس کا دورانیہ تقریباً 18 گھنٹے تک متوقع ہے۔

پی ٹی سی ایل سے جاری معلومات کے مطابق صارفین کو اس دوران مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ادارہ اس کے لیے پیشگی معذرت خواہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔