پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

خیبر پختونخوا میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

13 اکتوبر, 2025 17:02

پشاور: نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ صوبے میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کے پی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں، میرے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ جب بھی کہا گیا تو کرسی چھوڑ دوں گا، میرے پاس گاڑی ہے نہ ہی بنگلہ ہے، ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملٹری آپریشن نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کامشکور ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میرے نام کے ساتھ زرداری ،شریف اور بھٹو نہیں ہے۔

نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں مڈل کلاس کا نمائندہ ہوں، محنت کرکے یہاں تک پہنچا ہوں، میرے خاندان میں کسی کا تعلق سیاست سے نہیں ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا تعلق قبائلی اضلاع سے ہے، سب سے پہلے پاکستانی ہوں، قبائلی ہونے پر فخر ہے، میرے نام کے ساتھ آفریدی لگا تھا، اس لیے تضحیک کی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں کہا گیا کہ ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ قبائلی علاقوں پر حکومت کی جارہی ہے، فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، آپریشن کیلئے مقامی لوگوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

افغان پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی، بانی کو جیل سے منتقل کیا گیا تو پورا ملک جام کردیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔