کراچی میں مذہبی جماعت کا احتجاج؛ شہر میں افراتفری، کون کون سی سڑکوں پر ٹریفک جام؟

TLP Protest erupts in Karachi
تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہنگامی احتجاج شروع کر دیا۔ اچانک دھرنوں کے اعلان سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر گردش پیغام میں کراچی کے پانچ بڑے مقامات کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ ان میں الآصف اسکوائر، شاہراہِ فیصل پر اسٹار گیٹ، نارتھ ناظم آباد کی فائیو اسٹار چورنگی، کھارادر ٹاور اور نمائش چورنگی شامل ہیں۔ ان مقامات پر بڑی تعداد میں کارکن جمع ہوگئے اور راستے بلاک کر دیے۔
شاہراہِ فیصل پر گاڑیاں لمبی قطاروں میں پھنس گئیں۔ دفتر جانے والے افراد گھنٹوں تک راستے میں رکے رہے۔ کئی مسافروں نے بتایا کہ وہ نہ آگے بڑھ سکتے ہیں اور نہ واپسی کا راستہ ہے۔ کچھ لوگوں نے اپنی گاڑیاں سڑک کے کنارے لگا کر پیدل چلنا شروع کر دیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کی کوئی واضح ہدایت سامنے نہ آئی۔ شہریوں نے شکایت کی کہ نہ پولیس اہلکار نظر آئے، نہ ہی ایمبولینسوں کو راستہ دیا گیا۔ کئی جگہوں پر خواتین اور بچے بھی شدید مشکلات کا شکار ہوئے۔
پولیس اور رینجرز کو شہر بھر میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے اہم سڑکوں پر اضافی نفری بھیج دی ہے۔ کچھ مقامات پر رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں تاکہ حالات قابو میں رہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گھروں میں رہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.