پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک بحال، ٹریفک رواں دواں

13 اکتوبر, 2025 17:39

کراچی کے مختلف علاقوں میں نیو کراچی، شار ع فیصل، اسٹارگیٹ، ملیر، کورنگی، سہراب گوٹھ میں ٹریفک بحال ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق گلشن اقبال، گلستان جوہر اور فیڈرل بی ایریا میں ٹریفک رواں دواں ہیں۔ قبل ازیں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہنگامی احتجاج شروع کیا تھا۔ اچانک دھرنوں کے اعلان سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر گردش پیغام میں کراچی کے 5 بڑے مقامات کو فوری طور پر بند کر دیا گیاتھا۔ ان میں الآصف اسکوائر، شاہراہِ فیصل پر اسٹار گیٹ، نارتھ ناظم آباد کی فائیو اسٹار چورنگی، کھارادر ٹاور اور نمائش چورنگی شامل تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔