کراچی میں احتجاج کہاں ہو رہاہے؟ پولیس کا بیان سامنے آگیا

TLP Protest erupts in Karachi
کراچی پولیس نے شہر میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اس پر کان نہ دھریں۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے مذہبی جماعت کی احتجاج کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اس وقت شہر کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور شہر میں کہیں بھی دھرنا اور احتجاج نہیں ہورہا، شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کی وجہ سے کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی میں احتجاج کی کوشش کی گئی مگر مظاہرین کو منتشر کردیا گیا جب کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس تیار ہے، 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، مختلف طریقوں سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، کراچی میں اس وقت تک کسی بھی جگہ احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنوں اور احتجاج کی افواہوں کے باعث مختلف علاقوں میں دکانیں لوگوں نے خود بند کردی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.