2017 سے 2021 کے دوران گرفتار ہونے والے 48 پاکستانی ماہی گیر بھارتی قید سے رہا ہوکر کراچی پہنچ گئے

2017 سے 2021 کے دوران گرفتار ہونے والے 48 پاکستانی ماہی گیر بھارتی قید سے رہا ہوکر کراچی پہنچ گئے
2017 سے 2021 کے دوران گرفتار ہونے والے 48 پاکستانی ماہی گیر بھارتی قید سے رہا ہوکر بحفاظت کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی (FCS) کے مطابق، یہ ماہی گیر 2017 سے 2021 کے دوران سرکریک کے مقام سے بھارت میں گرفتار کیے گئے تھے۔
رہائی کے اس عمل میں فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی نے اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن انڈیا، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے بھی رہائی کے تصدیقی اور قانونی مراحل میں تعاون فراہم کیا۔
چیئرپرسن فاطمہ مجید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رہائی پانے والے ماہی گیروں کا خیرمقدم کیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ جذباتی لمحات گزارے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.