کراچی میں لینڈ مافیا افغان کیمپ خالی ہوتے ہی قبضہ کرنے لگی

برادر کُشی کسی صورت بہتر نہیں، افغان عوام اور طالبان دو الگ حقیقتیں ہیں
کراچی میں افغان کیمپ خالی ہونے کے بعد قبضہ مافیا سرگرم ہونے لگی ڈی آئی جی ویسٹ نے حکام کو خط لکھا دیا، کیمپ میں تجاوزات کی روک تھام کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو درخواست دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ افغان کیمپ ایم ڈی اے لینڈ کے نام سے جانا جانے والا علاقہ ہے، علاقہ تھانہ گلشن معمار اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کی حدود میں واقع ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا کہ یہ علاقہ 3 ہزار 117 مکانات پر مشتمل ہے، 200 سے 250 پاکستانی خاندانوں کے مکانات بھی اس میں شامل ہیں۔
اس سے قبل کیمپ میں تقریباً 15 ہزار 680 افغان مقیم تھے، 14 ہزار 296 افغان باشندے واپس افغانستان جاچکے ہیں، باقی ایک ہزار 384 افغان شہری اب بھی وہاں مقیم ہیں۔
ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ باقی رہ جانے والوں کو مرحلہ وار افغانستان واپس بھیجا جا رہا ہے، بعض لینڈ مافیا عناصر اور ناجائز قبضہ کرنے والے سرگرم ہوگئے ہیں۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ممکنہ غیرقانونی قبضے یا تجاوزات سے زمین کو محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
درخواست کے متن میں کہا گیا اراضی کے کچھ حصوں پر ناجائز قبضہ، تجاوزات کی کوششیں کی جا رہی ہے، حساس صورتحال کے پیش نظر درخواست کی جاتی ہے، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر اور ذمہ دار پولیس افسران پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.