بلاول بھٹو کا غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم، "ایسا نہ ہو یہ سیز فائر بھی توڑا جائے”

پاکستان ایک اور مارشل لاء کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غزہ امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو یہ سیز فائر بھی توڑا جائے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رضا ربانی کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کہا کہ سینیٹر رضا ربانی کو شاندار کتاب لکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، رضا ربانی کو اسی کتاب کی وجہ سے ایوارڈ بھی ملا تھا۔
بلاول نے کہا کہ ہر پاکستانی غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، تاریخ میں پہلی بار بچوں کی نسل کشی کی گئی، غزہ جنگ میں ڈاکٹرز اور صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایسا نہ ہو یہ سیز فائر بھی توڑا جائے، ڈر ہے خوف ہے اس بار بھی دھوکا نہ دیا جائے۔
ٹرمپ نے شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دی جو سب کو پسند آیا ہوگا، خیرپور کا اسپیشل اکنامک زون دنیا کے بہترین اقتصادی زونز میں شامل ہوا، قائم علی شاہ کے دور میں خیرپور اکنامک زون پر کام شروع ہوا۔
آپ کا مقابلہ کسی ایک شہر یا صوبے سے ہے ہی نہیں، یہ سندھ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جسے دنیا نے تسلیم کیا، بی آئی ایس پی کو پوری دنیا میں مانا جاتا ہے۔
بی آئی ایس پی کے تحت غریب لوگوں کی مدد کرنا بہترین طریقہ ہے، پی ٹی آئی نے بھی ماضی میں نام تبدیل کرکے لوگوں کی مدد کی، شہباز شریف نے کئی بار بی آئی ایس پی کو مالی مدد کیلئے استعمال کیا،
آپس میں تقسیم نہیں ہونی چاہیے، کامیابی پر سب کو فخر ہونا چاہیے، 2022 کے سیلاب میں ہماری دعوت پر یو این سیکریٹری جنرل پاکستان آئے۔
ہم سیاست عزت اور تاریخ بنانے کیلئے کرتے ہیں، اس سے پہلے قائد عوام نے لوگوں کو زمینوں کا مالک بنایا تھا، سندھ حکومت دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ 20لاکھ گھر بنارہی ہے۔
گورنر صاحب آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں اپنا جہاز گورنر کے پی کو دیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.