ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کے گھر پرچھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری

لاہور: پنجاب پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری کردی۔
پنجاب پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے، سعد رضوی کے گھر سے 11کروڑ 44لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔
پنجاب پولیس نے بتایا کہ سعد رضوی کے گھر سے 6 کروڑ 34لاکھ سے زائد مالیت کا سونا بھی برآمد ہوا جبکہ غیر ملکی کرنسی میں 50ہزار کی بھارتی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ گھر سے برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی جبکہ برآمد غیر ملکی کرنسی کی مالیت25لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.