وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے کاروباری افراد کیلئے خوشخبری

وزیر اعلیٰ نے بھتیجے کی بارات میں کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا؟
لاہور: وزیر اعلی مریم نواز شریف کی جانب سے سماجی رابطہ کی سائٹ ایکس پر کاروباری افراد کے لئے خوشخبری سنائی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب نے “ای بز (Ebiz)” پورٹل کا آغاز کر دیاہے-ای بز صوبے میں کاروباری سہولت اور آسانیوں کے فروغ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ای بز پلیٹ فارم سرمایہ کاروں کو اجازت نامے، لائسنس، رجسٹریشن اور لینڈ یوز کنورژن کی مکمل آن لائن سہولت فراہم کرتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کاروباری افراد دفاتر یا گھروں کے آرام دہ ماحول میں بیٹھے بغیر کسی سرخ فیتے، تاخیر یا جھنجھٹ کے ای بز کی سہولتیں حاصل کرسکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ای بز مزید شفاف،مؤثر اور کاروبار دوست پنجاب کی تعمیر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.