گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا حلف سے متعلق اہم بیان

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے قانون و آئین پر عملدر آمد کریں گے۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق گورنر کے پی نے کہا کہ میں نے کبھی بھی حلف لینے سے منع نہیں کیا ہے ، میرا جواب ہائیکورٹ میں جمع ہوچکا ہے، میں آج رات ہر صورت میں کے پی کے پہنچ جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرا جو آئینی فرض ہے، وہ ادا کروں گا، گورنر کے پاس طیارہ نہیں ہوتا، وزیر اعلی سندھ سے درخواست کی ہے،
وزیراعلیٰ سندھ اپنا طیارہ فراہم کریں، فیصل کریم کنڈی نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے کان میں ہونے والی باتیں آپ کو نہیں بتا سکتا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.