منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ و آذربائیجان کے پارلیمانی وفود کی ملاقات

14 اکتوبر, 2025 18:08

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ و آذربائیجان کے پارلیمانی وفود کی ملاقات ہوئی جس میں تعلیم، صحت سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق ملاقات میں تعلیم، صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی جبکہ مریم نواز نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان بردار ملک سے بڑھ کر ہیں، سہ ملکی اشتراک کار خوش آئند ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ترکیہ کا معارف ادارہ پاکستان میں قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے، لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر اسپتال بنانے جا رہے ہیں۔

پنجاب میں ایگریکلچر میکانائزیشن سے زراعت کو نئے خطوط پر استوار کر رہے ہیں، طیب اردوان کا کے پی آئی ماڈل گڈ گورننس کے لیے پنجاب میں متعارف کرایا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترکیہ و آذربائیجان کے وفود نے پنجاب کی ترقیاتی کاوشوں کو سراہا جبکہ ترک اسپیکر ڈاکٹر نعمان کرتلمش نے کہا کہ تعلیم سمیت ہر شعبے میں اشتراک کار کے لیے تیار ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سہ ملکی پارلیمانی مکالمہ خطے میں استحکام و ترقی کی نوید ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔