وزیراعظم نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر کو ملازمت سے برطرف کردیا

وزیراعظم نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر کو ملازمت سے برطرف کردیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو نااہلی، مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر حکام نے رانا وقار علی کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رانا وقار علی کے خلاف کارروائی شفاف انکوائری عمل کے تحت کی گئی، جس میں ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کو درست قرار دیا گیا۔
تاہم برطرف افسر کو اپیل کا حق حاصل ہے، رانا وقار علی اپنے خلاف فیصلے کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی میں 30 روز کے اندر اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.