قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ مل گیا، جلد گرفتاری متوقع

Saad Rizvi and Anas Rizvi have been traced
صرف ایک دن کی روپوشی کے بعد پولیس نے تحریک لبیک کے رہنماؤں حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں رہنما اچانک منظرِ عام سے غائب ہو گئے تھے، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آ گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ٹیکنیکل ٹریکنگ کی مدد سے ان کا ممکنہ ٹھکانہ معلوم کر لیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے آپریشن کی مکمل تیاری کر لی ہے۔
حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ وہ پرامن طریقے سے خود سپردگی اختیار کریں۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ اگر وہ زخمی ہیں تو ریاست طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کی کوشش زیادہ دیر نہ چل سکی اور اب چھپنے کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے اور ان کی نقل و حرکت محدود ہو چکی ہے۔ ریاست نے راستہ کھلا رکھا ہے مگر خبردار کیا ہے کہ اگر کسی نے ان کی مدد کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.