منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کیلئے پریشان کن خبر آگئی

14 اکتوبر, 2025 10:44

کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لیے نیا پلان تیار کر لیا ہے۔ خاص طور پر کم عمر چنگچی رکشہ ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک رکشے میں پانچ سے زائد سواریاں بٹھانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ فیصلے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے۔ اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے نمائندے موجود تھے۔ تمام شرکاء نے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں طے پایا کہ شہریوں اور ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی مکمل آگاہی دی جائے گی۔ اس کا مقصد حادثات اور قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری، غلط پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت ہر خلاف ورزی پر خودکار جرمانہ کیا جائے گا۔ یہ نظام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کارروائی بلا امتیاز ہو۔

ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے بھی اجلاس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ای ٹکٹنگ سسٹم ایک اچھا قدم ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ڈرائیورز کی تربیت کے لیے مشترکہ پروگرام شروع کیے جائیں تاکہ قوانین پر عمل درآمد کو بہتر بنایا جا سکے۔

ایک اور اہم فیصلہ یہ بھی ہوا کہ شہر میں چلنے والی تمام منی بسوں اور کوچز میں 27 اکتوبر 2025 تک جی پی ایس ٹریکر لگانا لازمی ہو گا۔ یہ قدم گاڑیوں کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔