بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب؛ مجموعی سیاسی، معاشی حالات کا جائزہ لیا جائے گا

15 اکتوبر, 2025 18:17

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا جس میں مجموعی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اورمعاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی کامعاملہ زیر غور آئے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے مصر کے دورہ سے کابینہ ارکان کو آگاہ کریں گے، غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔
قانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔